ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے دالبندین کے قریب تفتان سے کوئٹہ جانے والی تفتان پسنجرکو دھماکےسے اڑانے کی کوشش کی جو ناکام رہی، دھماکہ ٹرین کے گزرنے کے بعد ہوا تاھم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ متاثر ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اور اس کے مسافر بخیریت ہیں۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے دالبندین سے امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407119
بلوچستان کے شہردالبندین کے قریب دہشتگردی کے ایک واقعہ میں تفتان پسنجر دھماکے سے بال بال بچ گئی تاھم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 2 فٹ حصہ متاثر ہوا۔